News

کیا اٹھارہ سال سے کم عمر افراد احساس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

احساس پروگرام اس وقت پاکستان میں جاری سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے تحت لاکھوں ضرورت مند افراد اس کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھا رہے ہی ۔احساس پروگرام کی شروعات عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کی تھی۔ چونکہ اس کے نام سے ہی صاف ظاہر ہے تو اس پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں ، ایمرجنسی کیش، احساس راشن پروگرام ، کامیاب جوان پروگرام ، امداد انصاف، احساس کفالت ، احساس نشوونما ، احساس قرض بلا سود، احساس سکالرشپ، احساس سینٹر، احساس لنگر پروگرام اور اس طرح کے دیگر پروگراموں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام بنیادی طور پر ملک کے کمزور طبقے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جن میں کسی بھی فرد کی ماہانہ آمدنی پچیس ہزار سے کم ہو گی تو وہ بلواسطہ اس پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی رقم یا سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے البتہ اس پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کی عمر اٹھارہ سال یا اس سے زائد ہونا ضروری ہے۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی فرد کا اہل ہونا ضروری ہے جو کہ شناختی کارڈ کی آن لائن ویری فیکیشن کی صورت میں پتہ لگایا جا سکتا ہے اور پچیس ہزار ماہانہ تنخواہ سے اوپر والے افراد اس پروگرام کے بلکل بھی اہل نہیں ہے جس سے صاف ظاہر ہے یہ صرف کمزور طبقے کی فلاح و بہود کے لیے جاری کردہ ایک پروگرام ہے۔ اپنی اہلیت جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 نمبر پر میسج کریں جس سے کچھ ہی دیر میں تصدیق ہو جائے گی آیا کہ آپ اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ اہل ہونے کی صورت میں اپنے قریبی احساس سینٹر سے مزید معلومات لے سکتے ہیں جہاں پر آپ کے پروگرام میں شمولیت کے لیے شناختی کارڈ کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے۔

TechnicalAiA

TechnicalAiA - Tech News, Reviews & Gadget Buying Guides

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *